ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے امتحانات : طلبا اور آرگنائزرس توجہ دیں

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے امتحانات : طلبا اور آرگنائزرس توجہ دیں

Thu, 17 Feb 2022 19:34:34    S.O. News Service

بنگلورو:17؍ فروری (ایس اؤ نیوز)بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے زیراہتمام چلائے جانےو الے کورسس کے امتحانات ماہ فروری 2022 میں ہوں گے ۔ اس سلسلےمیں کورسس میں داخلہ لئے طلبا اور آرگنائزرس بورڈ کے ذمہ داران سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے سکریٹری ریاض رون نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے کہاہےکہ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک گزشتہ بیس سالوں سے تعلیمی میدان میں صالح انقلاب کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ اس کی اہم سرگرمیوں میں دینی معلومات کے آسان کورسس ہیں جو اردو، انگریزی، کنڑ اور ہندی زبانوں میں چلائے جاتے ہیں۔ان کورسس کا مقصد نئی نسل خصوصاً عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کرانا اور ان میں اسلامی شعور کو بیدار کرنا ہے۔ الحمدللہ ریاستِ کرناٹک سے امسال17400 /طلبہ و طالبات نے ان کورسس میں داخلہ لیا ہے۔ بورڈ کے سینٹروں کی تعداد کل430 ہیں۔ان کورسس کے امتحانات امسال ماہ فروری 2022ء  میں منعقد ہوں گے۔ اسلامک سرٹیفکیٹ کورس سال اول اور سالِ دوم اسی طرح ڈپلوما ان اسلامک اسٹڈیس سالِ اول، سالِ دوم اور سالِ سوم کے امتحانات بروز اتوار مؤرخہ27  فروری 2022  کو ریاست بھر میں منعقد ہوں گے۔ ان شا ء اللہ۔کورسس میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات اور بورڈ کے تمام آرگنائزرس نوٹ فرمالیں۔طلبہ و طالبات اپنے مقامی سینٹر آرگنائزرس سے ہال ٹکٹس حاصل کر لیں۔ مزید تفصیلات بورڈ کے  دفتر سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ (: 080 - 41696125 )


Share: